گھریلو تنازع پر ماں نے اپنی 7 ماہ کی بچی کو پھلیلی نہر میں پھینک دیا،مقامی افراد نے بچی کو بچا کر خاتون کوپولیس کے حوالے کردیا

اتوار 10 اپریل 2016 22:26

گھریلو تنازع پر ماں نے اپنی 7 ماہ کی بچی کو پھلیلی نہر میں پھینک دیا،مقامی ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10اپریل۔2016ء) گھریلو تنازع پر ماں نے اپنی 7 ماہ کی بچی کو پھلیلی نہر میں پھینک دیا تاہم مقامی افراد نے بچی کو بچا کر خاتون کوپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں ایک عورت نے پھلیلی نہرمیں بچی کو پھینک دیا تاہم مقامی افراد نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچالیا اور عورت کو پولیس کے حوالے کردیا۔تفتیش کے دوران عورت نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام شمیم ہے اوروہ اپنے سسرال والوں کے ظلم و زیادتیوں سے دل برداشتہ ہوکر اس انتہائی قدم پر مجبور ہوئی ، شمیم کے شوہر سلیم نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر میں شمیم پر کوئی ظلم یا زیادتی نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :