پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر کھل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا،بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا

اتوار 10 اپریل 2016 22:26

پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر کھل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر کھل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں تاہم وہ آئندہ 2 روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں انہوں نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رہنماوٴں کو فوری طورپر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ۔اجلاس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال زیر غور آئیگی ، اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کمشیر میں جلسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔