Live Updates

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 21:47

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل۔2016ء) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے عمران خان کے الزامات سختی سے مسترد کر دیئے، اکاؤنٹس کی تفصیلات بتانے کا مطالبہ کر دیا۔عمران خان نے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد پر الزامات لگائے تو وہ بھی اپنی صفائی میں میدان میں اتر آئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید احمد کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ عمران خان کے پاس دستاویزات ہیں تو دکھائیں۔ سعید احمد نے کہا کہ پاکستان میں جس کا دل چاہتا ہے کسی کی پگڑی اچھال دیتا ہے، اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ان کے دوست ہیں، جیل میں بند شخص سے کسی بھی قسم کی تحریر لی جا سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :