پاکستان ریلویز رواں سال کے آخر میں چین سے کوئلہ کی نقل و حمل کیلئے 800 مال بردار بوگیاں خریدے گا

اتوار 10 اپریل 2016 21:02

پاکستان ریلویز رواں سال کے آخر میں چین سے کوئلہ کی نقل و حمل کیلئے 800 ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10اپریل۔2016ء) پاکستان ریلویز رواں سال کے آخر میں چین سے کوئلہ کی نقل و حمل کیلئے 800 مال بردار بوگیاں خریدے گا۔ ریلوے کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ بوگیاں جناح ریلولے وہیکل ایکویپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور چائنہ ریلوے رالنگ سٹاک کارپوریشن سے خریدی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ ویگنیں کراچی اور قادر آباد سے نقل و حمل کیلئے استعمال ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ریلوے ان ویگنوں کی شمولیت کے بعد ہر سال چھ ارب روپے سسٹم پر خرچ کرے گی جبکہ ایک ارب روپے کی ویگنوں کی ری ٹینڈرنگ کے ذریعے بچت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 800 ویگنوں میں سے 205 چین میں تیار ہوں گی جبکہ 595 بوگیاں پاکستان ریلوے ورکشاپ مغلپورہ میں تیار کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :