Live Updates

تحریک انصاف میں دھڑے بندی واضح، شاہ محمود مخالف یونٹی گروپ کے خلاف بول پڑے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 19:59

تحریک انصاف میں دھڑے بندی واضح، شاہ محمود مخالف یونٹی گروپ کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل۔2016ء) تحریک انصاف میں دھڑے بندی واضح ہو گئی۔ شاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور جہانگیر ترین کے یونٹی گروپ پر برس پڑے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اختلافات کے بیج یونٹی گروپ نے بوئے ہیں، ٹکٹ کیلئے چودھری سرور، جہانگیر ترین کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چودھری سرور، جہانگیر ترین سے ٹکٹ لینے کے بجائے سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کی جنگ میں حامد خان کا چہرہ دکھائی دیتا تھا۔ دھرنے میں کارکنوں پر جب شیلنگ ہوتی تھی تو وہاں یاسمین راشد دکھائی دیتی تھی، لیکن اب چودھری سرور اور جہانگیر ترین کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ ٹکٹیں وہ دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :