ملک بھر میں شدید زلزلہ، وزیراعظم کی اداروں کو صورتحال پر الرٹ رہنے کی ہدایت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 17:34

ملک بھر میں شدید زلزلہ، وزیراعظم کی اداروں کو صورتحال پر الرٹ رہنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اپریل۔2016ء) ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزیراعظم نے تمام اداروں کو اپنے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ممکنہ متاثرین تک پہنچنے کیلئے امدادی سرگرمیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے، وزیراعظم نے اداروں کو زلزلے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرنے ، ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیوں کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے تمام اداروں کو اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کہا کہ وفاقی، سول ، ملٹری اور صوبائی ادارے مکمل چوکس رہیں۔

متعلقہ عنوان :