ژوب میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہو چکی ہے ، نوجوان ایکشن کمیٹی

اتوار 10 اپریل 2016 16:39

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء ) ژوب میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہو چکی ہے ژوب کے عوام کو دائمی اندھروں کی جانب دھکیل دیا گیا ہے وفاقی حکومت لوڈشیدنگ کے خاتمے کی جھوٹے دعوے کر رہی ہے پرائیویٹ سکول کاروباری ادارے بن چکے ہیں عوام کے مشکلات پر منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر شیخ محمد اشرف خان مندوخیل ملک شیخ زمرک خان مندوخیل فضل امین نقیب اللہ بابر محمد شاہ لعون میر حسن اتل شیرانی سردار جلال حریفال راز محمد شیرانی عبدالرحیم حریفال اور دیگر نے ژوب میں شمس الدین شہید چوک پرمنعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ژوب شہر اور شیرانی میں یومیہ اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود بمشکل چند گھنٹے فراہمی کی جانے والی بجلی ایک فیز کاٹ کر وولٹیج کم کی جاتی ہے جس سے بجلی ناقابل استعمال اور صارفین کے نقصانات کی سبب بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام کیسکو کی نااہلی مکی وجہ سے دائمی اندھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے وفاقی حکومت نے ہمیشہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدے کئے ہیں ژوب کے منتخب نمائندے ژوب کے عوام کو بھول کرباہر عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے انہوں نے کہا کہ نااہل افیسران نے محکمہ ایری گیشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ژوب میں منشیات کی کھلے عام فروخت عروج پر ہے ژوب کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کاروبار کے ادارے بن گئے ہیں جہاں تعلیم کم کاروبار زیادہ ہو رہی ہے پرئیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو بمشکل تین ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے جس سے پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کم تنخواہیں لیبر قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے صوبائی حکومت نے پرائیویت تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت تو دی مگر افسوس آج تک محکمہ تعلیم کے ایک معمولی افیسر نے بھی ان کاروباری اداروں کی دورہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ان تعلیمی اداروں میں نہ سائنس لیبارٹری موجود ہے اور نہ ہی گراونڈ بلکہ یہ تعلیمی اداروں کرائے کے چھوٹے چھوٹے مکانات میں قائم ہے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات تاحال کتب سے محروم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ژوب اور شیرانی سے طویل اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور پرائیویٹ سکولوں کو قانون کا پابند بنایا جائے اگر مطالبات تسیلم نہ ہوئے تو کیسکو اور تمام متعلقہ محکموں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شرووع کیا جائیگا