خیبر پختونخوا چیمبرکے صدر نے جاب فیئر کا افتتاح کیا

اتوار 10 اپریل 2016 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے Rozee.pk جاب فیئر کا افتتاح گذشتہ روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں کیا ۔ اس موقع پرخیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید نائب صدر شجاع محمد Rozee.pk کے چیئرمین مونس رحمان اور چیف کمرشل آفیسر عامر امان اعوان خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر روزی پی کے جاب فیئر میں سٹال ہولڈرز نے مہمان خصوصی کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے جاب تلاش کرنے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ روزی جاب فیئر میں پشاور کے نجی تعلیمی اداروں سٹی یونیورسٹی اباسین یونیورسٹی کے علاوہ PTCL پیپسی ماسٹر گروپ عزیز گروپ جیسی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ۔ اس فیئر میں طلباء و طالبات کے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔