وزیر اعلیٰ سے ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے سربراہ مورت ترمن کی قیادت میں وفدکی ملاقات

ترک وفدکا پنجاب میں تعمیرات ‘صنعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار

اتوار 10 اپریل 2016 16:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبا ز شریف سے آج یہاں ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے سربراہ مورت ترمن کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی-ترک وفد نے پنجاب میں تعمیرات ‘صنعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پرگہری دلچسپی کا اظہارکیا- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین لازوال ‘ تاریخی اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اورترکی کی متعدد کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں- دونوں ممالک کے درمیان حالیہ چند برس کے دوران معاشی و تجارتی تعلقات میں وسعت آئی ہے-ترک سرمایہ کار پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں ‘ انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے-ترک سرمایہ کاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور ہمارا گروپ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہیں- چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ عبدالباسط ‘ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ترکی سیل کے سربراہ شوکت ہارون اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

متعلقہ عنوان :