سنگین مقدمات میں مطلوب148مجرم و اشتہاری گرفتار

اتوار 10 اپریل 2016 16:22

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) فیصل آباد پولیس نے روواں ماہ کے ابتدائی نو روزکے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب148مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق روواں ماہ کے ابتدائی نو روز کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 148مجرموں اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں کیٹگری اے کے مجرم 17اشتہاری ، کیٹگری بی کے 38 مجر م اشتہاری ، 05 عدالتی مفرور اور 88ٹارگٹیڈ افینڈرز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق مطلوب مجرموں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد افضال کوثر کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :