فیصل آباد میں 109 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

اتوار 10 اپریل 2016 16:22

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے عشرہ میں منشیات اور شراب فروشوں کیخلاف کی جانیوالوں کارروائیوں میں 109افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں منشیات اور دیگر نشہ آور اشیا ء برآمد کرلیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کی تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے عشرہ کے اختتام تک 109منشیات اور شراب فروشوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن207گرام ،17.897کلوگرام چرس،شراب1687لیٹربرآمد کی گئی جبکہ03 چالو بھٹیاں بھی پکڑی گیں اور03 شرابی گرفتارکئے گئے۔دریں اثناء تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم شوکت کرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1126کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :