فیصل آباد میں زہرخورانی سے دو کمسن بچے جان بحق

اتوار 10 اپریل 2016 16:21

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) فیصل آباد میں زہریلی چیز کھانے سے دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 556 گ ب نلے والا کے رہائشی رمضان اور شوکت کے کمسن بچے تین سالہ عبداللہ اور پانچ سالہ شان زہریلی چیز کھانے سے بیمار ہوئے اور ان کو پیٹ میں درد ہوا۔

(جاری ہے)

انہیں علاج کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر افاقہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جانے کا کہا۔

الائیڈ ہسپتال لے جاتے ہوئے دونوں بچے پیٹ درد کی شدت کے باعث راستہ میں دم توڑ گئے۔ مرنے والے بچوں کی لاشیں جب ان کے آبائی علاقہ میں پہنچیں تو ہر طرح کہرام برپا ہوگیا۔ کمسن بچوں کے کسی زہریلی چیز کھانے سے ہونے والی اموات پر ہر طرف سوگ کی کیفیت چھاگئی اور ہر آنکھ پرنم نظر آئی۔

متعلقہ عنوان :