لیپہ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر دوبارہ اوڑھ لی

اتوار 10 اپریل 2016 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) لیپہ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر دوبارہ اوڑھ لی۔ ریشیاں تالیپہ سڑک پر برفباری سے شدید پھسلن ، گاڑیاں کنٹرول سے باہر، مسافروں کی شدید پریشانی ، حادثات کا خدشہ، لینڈ سلائیڈنگ کا راج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر کی طرح وادی لیپہ میں بھی تباہی مچادی، وادی کے زیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں اورپہاڑوں پر برف باری نے راج قائم کر لیا۔

معمولات زندگی میں بدلاؤ رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ سڑکیں بوجہ برفباری متاثر، کیچڑ اور برف مکس ہونے سے شدید پھسلن کے باعث گاڑیاں قابو سے باہر، دوران سفر جگہ جگہ رکاؤٹیں مسافروں کو شدید مشکلات کے ساتھ وقت کا ضیاع ایک گھنٹے کا سفر ایک دن میں طے ہوتا ہے حکومت کی عدم توجہ نے عوام لیپہ کو دوسرے مسائل کی طرح آمدورفت کے سلسلے سے بھی تاحال دوچار رکھا ہے۔