پاکستان کا بھارت سے مند ر ہلا کتو ں پر اظہار افسو س

متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 10 اپریل 2016 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) پاکستان نے بھارتی ریاست کیرالہ میں سانحہ مندر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام بھارتی متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کہ جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں آتشبازی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت پر شدید افسوس ہوا اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔