سیکیورٹی خدشات،وفاقی دارالحکومت میں متعدد افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا

وزارت داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کو افسران کی فہرست مرتب کرنے کے احکامات دیدیے

اتوار 10 اپریل 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر متعدد افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کو افسران کی فہرست مرتب کرنے کے احکامات دیدیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق بالخصوص اقدامات کے بارے میں فیصلہ ہوا ہے کہ سیکیورٹی ڈویژن سے متعدد پولیس افسران کو تبدیل کر کے انکی جگہ نئی تعیناتیاں کی جائینگی۔ اس سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد وزارت داخلہ کو افسران کی فہرست سمیت انکی مجوزہ تعیناتیوں سے متعلق تجویز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :