ورکرز ویلفیئر فنڈز میں نئے سیکرٹری کل چارج سنبھالیں گے

اتوار 10 اپریل 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) ورکرز ویلفیئر فنڈز میں نئے سیکرٹری کل چارج سنبھالیں گے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈز میں تقریباً 8 ماہ سے سیکرٹری کا عہدہ خالی تھا اور اب قاسم سرمد خان کو سیکرٹری کے عہدہ کیلئے تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قاسم سرمد خان انکم ٹیکس گروپ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل برطانیہ میں بطور کمیشنر ریونیو تعینات رہے ہیں۔