اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی درجنوں انکوائریوں پر احکامات جاری کرنے کا فیصلہ

متعدد افسران کی کرپشن‘ جعلی سندیں بھی بے نقاب ہونے کا امکان

اتوار 10 اپریل 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مکمل ہونے والی درجنوں انکوائریوں پر احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متعدد افسران کی کرپشن‘ جعلی سندیں بھی بے نقاب ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ او پی ایف میں درجنوں آنکوائریاں کئی سال سے مکمل ہونے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق انکوائریوں پر سزاء جزا کے عمل میں ایم ڈی حبیب الرحمٰن آڑے آ رہے تھے تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان انکوائریوں پر جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ ادارہ کو کرپشن فری کر کے تارکین وطن کے ایک ایک پائی کو محفوظ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :