ملتان باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی دو افراد جاں بحق تیرہ زخمی

اتوار 10 اپریل 2016 14:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) اڈا لارڈ سے ملتان آنے والی باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دنیا پور روڈ پر اڈا لارڈ سے ملتان آنے والی باراتیوں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی۔ بس کی زد میں آنے والے دو موٹر سائیکل سوار سخی جان اور یوسف دم توڑ گئے بس میں سوار ایک ہی خاندان کے 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :