سوات سکیورٹی فورسز نے بم بنانے کا ماہر دہشت گرد سمیت 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا

گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے سکیورٹی ذرائع

اتوار 10 اپریل 2016 14:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کا ماہر دہشت گرد سمیت 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے بم بنانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔ دہشت گرد کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :