امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا افغانستان کا دورہ‘ کابل کے وسطی علاقے میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 12:30

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا افغانستان کا دورہ‘ کابل کے وسطی علاقے ..

کابل(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دو حریف رہنماو¿ں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ ختم کیے جانے کے لیے ابھی کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیاں جاری شراکتِ اقتدار کا معاہدہ رواں برس ستمبر میں ختم ہو جائےگا۔

افغانستان کے انتخابات میں متنازع نتائج کے بعد شراکتِ اقتدار کا یہ معاہدہ جان کیری نے کروایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اشرف غنی ملک کے صدر اور عبداللہ عبداللہ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔یہ توقع کی جا رہی تھی کہ لویا جرگہ جو کہ اسمبلی کے سینئیر افراد پر مشتمل ہے دو سال کے اندر اندر قانون میں تبدیلی کرے گا اور ایگزیکٹیو وزیرِ اعظم کی آسامی بنائے گا۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کابل میں دونوں رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔اشرف غنی نے کہا کہ سب کو امید ہے کہ طالبان کو امن مذاکرات میں شامل کر کے تشدد کے خاتمے کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔افغانستان، امریکہ دو طرفہ کمیشن کی تیسری ملاقات میں افغان وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی اور امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔

دو طرفہ کمیشن نے 2016 کے بعد بھی افغان فوجوں کی تربیت اور مدد کے لیے نیٹو افواج کی افغانستان میں موجودگی کا خیرمقدم کیا۔ جان کیری کے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے فوری بعد شہر کے وسطی علاقے میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔افغان حکام کے مطابق فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ ان دھماکوں میں فوری طور پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد دھماکے سنے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ ان سے کیا نقصان ہوا ہے۔دھماکوں کی آوازیں شہرکے اس مرکزی حصے میں سنی گئی ہیں جہاں مختلف ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں-

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا افغانستان کا دورہ‘ کابل کے وسطی علاقے ..

متعلقہ عنوان :