اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک اور50سے زائدزخمی ہو گئے ہیں:فلپائنی فوج ترجمان کا اعتراف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 12:19

اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک اور50سے زائدزخمی ہو گئے ..

منیلا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) فلپائن کی فوج اعتراف کیا ہے کہ اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں‘فوجی بیان کے مطابق او سیاف نامی گروہ کے ساتھ بیزیلان جزیرے پر ہونے والی ان جھڑپوں میں کم سے کم 50 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق لڑائی میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ فوج نے اس گروہ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نام نہاد دولتِ اسلامیہ سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکومت نے تنظیم کے سربراہ اسنیلون ہیپیلون کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان رکھا ہے۔مقامی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 سے زائد جنگجوو¿ں سے لڑائی کے دوران کم سے کم چار سپاہیوں کا لڑائی کے دوران سر قلم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ ’ہمارا گروہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگائے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیاان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اونچی جگہوں پر موجود تھے اس لیے ہمارے فوجی چھپنے کے لیے جتنا بھی دور بھاگے انھیں جدید اسلحے اور بارود سے نشانہ بنا لیا گیا۔

‘فوجی ترجمان میجر فیلمون ٹین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابو سیاف گروہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ان کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا کی سلسلہ وار وارداتوں کے بعد کیا۔تنظیم نے کینیڈا اور ناروے کے شہریوں سمیت 18 غیر ملکیوں کو اغوا کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :