بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120افرادہلاک‘ 350 سے زیادہ زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 11:29

بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120افرادہلاک‘ 350 سے زیادہ ..

کیرالا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120سے زائدافرادہلاک اور ہے جبکہ 350 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔کولّم کے ایک سینیئر پولیس افسر نے صحافیوں سے بات چیت میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ٹی پی سین کمار نے حادثے میں 80 سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی بات کہی تھی۔

حکام کے مطابق کولّم سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پوتنگل دیوی مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالا جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے معلومات دی ہے۔ مودی نے اپنے وزیر صحت پی نڈّا کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر جانے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے میں نے وزیر اعلی اومن چانڈی سے بات چیت کی ہے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر وہاں سے منتقل کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔حکام کے مطابق امدادای کارروائیاں زور شور سے جاری ہیں تاکہ زخمیوں کو کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔بنگلور کے مقامی صحافی عمران قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سینیئر افسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔

کولّم کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے لال جی نے بتایا ہے کہ پیراور میں واقع پوتینگّل مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔انھوں نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی علی الصبح اس وقت ہوا جب وہاں آتش بازی کا ایک جشن چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 350 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہتوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ آگ صبح تقریبا ساڑھے تین بجے کے آس پاس اس وقت لگی جب مندر میں وشنو جشن منایا جارہا تھا۔اس جشن میں خوب آتش بازی ہوتی ہے اور اسی آتش بازی کے سبب ہی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران آگ لگی جبکہ اس وقت مندر میں 10 سے 15 ہزار افراد موجود تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے سے 120افرادہلاک‘ 350 سے زیادہ ..

متعلقہ عنوان :