پشاور، سرچ آپریشن کے دوران84مشتبہ افراد اور دہشت گردوں کے سہولت کار حراست میں لئے گئے

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پاک آرمی کے زیر قیادت سیکورٹی اداروں کا دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے سدباب کیلئے مردان اور صوابی کے ملحقہ علاقوں میں مربوط سرچ اور سٹرائیک آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ اس ضمن میں مردان کے علاقے پرانا مٹہ، راحت خیل ،کٹلنگ، صوابی کے علاقے گُلی باغ اور گردونواح کے علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کیا گیا ۔

مذکور ہ علاقوں میں9 اپریل کے اس سرچ آپریشن کے دوران84مشتبہ افراد اور دہشت گردوں کے سہولت کار حراست میں لئے گئے ، جس میں مختلف جگہوں میں چیکنگ کے دوران تقریباً ہزارسے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ حراست میں لئے گئے اسلحے میں سو سے زائدایس ایم جیز،30بورپسٹلز ،رائیفلزاور کلاشن کوف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سرچ اور سٹرائیک آپریشن مفرور شدہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انتہائی مئوثر اور فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری آپریشن کے تناظر میں پاک فوج کے جوان بمع پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس ادارے مردان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔ مردان اور صوابی میں یہ سرچ آپریشن انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کیاگیا۔ ان سرچ آپریشنز میں ایر یا سرچ ،مختلف جگہوں پر ناکہ بندیوں اور ٹارگیٹڈ آپریشن جیسی کاروائیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :