چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکیں فی الفور کھولنے کی ہدایت

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری امجد علی خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بہہ جانے والی یا متاثرہ رابطہ سڑکیں فی الفور کھولنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے اس ضمن میں موصولہ عوامی شکایات کے پیش نظر سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی کے علاوہ ہزارہ اور ملاکنڈ کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے بند رابطہ سڑکیں کھولنے کیلئے ان پر فوری طور کام شروع کریں اور یہ اگلے دو روز میں لازما کھل جانی چاہئیں درایں اثناء سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی سید جمال الدین شاہ نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کے تحت سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ کو اپنا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے فوری طور پر متاثرہ اضلاع کے ہنگامی طور پر دورے کرنے اور رابطہ سڑکیں کھولنے سے متعلق ڈپٹی کمشنروں اور ٹی ایم ایز کی پراگرس رپورٹس سے انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :