پشتون ایس ایف کی کوئٹہ کے لوکل بسوں کے چھتوں پر طلباء کو بٹھانے اور ان سے پورا کرائے لینے کی مذمت

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کوئٹہ کے لوکل بسوں کے چھتوں پر طلباء کو بٹھانے اور ان سے پورا کرائے لینے کی مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے بصورت دیگر پشتون ایس ایف احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد مختلف روٹس پر چلنے والے لوکل بسوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات اسکول آنے اور جانے والے طلباء کو بسوں کے چھتوں پر بٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی واقعات رونما بھی ہو چکے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس کا تدارک کر تے ہوئے فوری طور پر نوٹس لے اور وزیر ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بھی اس کا نوٹس لے اگر فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو پی ایس ایف اس کے خلاف احتجاج کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :