Live Updates

شعیب سڈل ایماندار آدمی ہیں،کمیشن کے سربراہ بنے تو ان کا حال بھی فخر الدین جی ابراہیم‘ وجہیہ الدین اور تسنیم نورانی جیسا ہوگا،سینیٹر مشاہد الله

عمران خان جس پی ٹی وی کو آج قومی ادارہ کہہ رہے ہیں اس پر انہوں نے حملہ بھی کرایا تھا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سینیٹر مشاہد الله نے کہا ہے کہ عمران خان جس پی ٹی وی کو آج قومی ادارہ کہہ رہے ہیں اس پر انہوں نے حملہ بھی کرایا تھا۔ شعیب سڈل ایماندار آدمی ہیں وہ کمیشن کے سربراہ بنے تو ان کا حال بھی فخر الدین جی ابراہیم‘ وجہیہ الدین اور تسنیم نورانی جیسا ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد الله نے کہا کہ شعیب سڈل اچھی شہرت رکھتے ہیں اور ایک ایماندار آدمی ہیں اہم شعیب سڈل کو اگر کمیشن کا سربراہ بنایا گیا تو رپورٹ کے بعدان کا حال بھی وہی ہوگا جو فخر الدین جی ابراہیم‘ وجہیہ الدین اور تنسیم نورانی کا ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف نواز شریف کو عہدے سے ہٹانا ہے ان کے سر پر وزیراعظم بننے کا بھوت سوار ہے وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں کہیں بھی ذکر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں وہ کس حیثیت میں قوم سے خطاب کریں گے عمران خان پی ٹی وی کو قومی ادارہ کہہ رہے ہیں یہ وہی پی ٹی وی ہے جس پر عمران خان نے حملہ کرایا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :