Live Updates

عمران خان کا رائیونڈ جانا خواب ہی رہ جائے گا،رانا تنویر

عمران شوکت خانم کے پیچھے چھپنے کے بجائے 3 ملین ڈالر کا حساب دیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاع رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا رائیونڈ جانا خواب ہی رہ جائے گا ،پانامالیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تو خودکواحتساب کے لیے پیش کردیاہے اب چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی باری ہے،شوکت خاتم کے پیچھے چھپنے کی بجائے 3 ملین ڈالر کا حساب دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے دفاع رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پرپاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیشن بنا دیا گیا ہے اب جس کو جو شکایت کے وہ کمیشن کے روبرو پیش ہو کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے3ملین ڈالربیرون ملک بھجوائے اس کاحساب مانگ رہے ہیں،انہوں نے بھی آف شورکمپنیاں بنائی ہیں اس کے لیے وہ بھی تیاررہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :