وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہیلتھ سسٹم مربوط نہیں رہا ، میڈیا رپورٹن

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے منتظمین صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کو اکٹھے کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹھارہویں ترمیم سے قبل صحت کا شعبہ صرف واحد اتھارٹی کے تحت آتا تھا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سسٹم متفرق اور بے ضابطہ کنٹرول میں آگیا ہے اور سسٹم کو سپر وائز کرنے کیلئے سنگل اتھارٹی نہیں ہے جس سے ہیلتھ کیئر سسٹم مربوط نہیں رہا ہے اور یہی صورتحال اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں نظر آتی ہے فی الحال ہیلتھ یونٹ اور ہسپتال مختلف محکموں اور حکام کے تحت کام کررہے ہیں جن میں کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کابینہ ڈویژن نیشنل ہیلتھ سروس پاکستان ایٹمی کمیشن اور آئی سی ٹی چیف کمشر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :