سیاسی اختلافات انرجی اور ٹیکس اصلاحات کو بلاک کررہے ہیں ، رپورٹس

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) عالمی مالیاتی گروپ ( آئی ایم ایف ) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات ، نجکاری انرجی اور ٹیکس اصلاحات کو بلاک کررہے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے ایشیا اور مشرق وسطیٰ مسعود احمد نے کہا ہے کہ اگر معاشی ایجنڈے پر اتفاق رائے ہوجائے تو پاکستان کئی ایشوز سے باآسانی نمٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دانش مندی سے معاشی پالیسیوں پر کاربند ہو تو پاکستان عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے عہدیدار کے ریمارکس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ معاشی بہتری کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے