ڈاکٹر عاصم حسین نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس میں ڈاکٹر عاصم نے موقف اپنایا ہے کہ میں نے کسی دہشتگرد کا علاج کیا اور نہ کسی دہشتگرد کو سہولت فراہم کی ہے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تفتیشی افسر الطاف حسین نے بے گناہ قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود تاحال مقدمہ چل رہا ہے اور استغاثہ کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا لہٰذا میری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :