ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے خرچ پر علاج کرانے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:54

ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے خرچ پر علاج کرانے کی اجازت مل گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے خرچ پر علاج کرانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ نے فزیو تھراپی کرانے کا مشورہ دیا تھا جس پر احتساب عدالت نے انہیں طبی سہولت دینے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اپنے خرچ پر میڈیکل بورڈ کی ہدایات کے مطابق ذاتی معالج سے علاج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :