سرکاری تعلیمی اداروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر ”سربراہ“ کے خلاف مقدمہ درج ہو گا

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:52

سرکاری تعلیمی اداروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر ”سربراہ“ کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزارت تعلیم کی طرف سے تما م ڈی سی اوز کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری سکول میں شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد کے بارے میں شکایت ملی تو نہ صرف ڈی سی او کیخلاف ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ تعلیمی اداروں کے سربراہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ڈی سی اوز کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری سکول میں شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت ہرگز نہ دیں

متعلقہ عنوان :