’ آئی ٹو آئی‘ والے طاہر شاہ اب فرشتہ ہوگئے، انٹرنیٹ پر چھا گئے

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:52

’ آئی ٹو آئی‘ والے طاہر شاہ اب فرشتہ ہوگئے، انٹرنیٹ پر چھا گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) ” آئی ٹو آئی“ گانے سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے طاہر شاہ نے اپنا دوسرا گانا ریلیز کردیا ہے اور یہ گانا بھی پہلے گانے کی طرح مضحکہ خیز ہونے کے باعث انٹرنیٹ پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپریل 2013 میں ” آئی ٹو آئی “ نامی گانا ریلیز کیا تھا جو راتوں رات مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرگیا تھا۔

اس گانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گانا سننے سے زیادہ پوری دنیا کے لوگوں نے گانا گانے والے کے بالوں پر توجہ دی۔ تین سال بعد اپریل 2016 میں طاہر شاہ نے ایک بار پھر ’کم بیک‘ کیا ہے اور پہلے گانے سے زیادہ مضحکہ خیز انداز میں منظر عام پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے گانے کی ویڈیو میں انہوں نے لمبا چغہ پہن کر اپنی کمر پر 2 عدد ’پر‘ بھی سجائے ہیں اور اپنے آپ کو حقیقی ’اینجل‘ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

طاہر شاہ کا نیا گانا بھی پہلے گانے کی طرح انگریزی زبان میں ہی ہے جس میں موصوف کہہ رہے ہیں کہ ” فرشتہ ، انسانی فرشتہ، میں ایک فرشتے کی طرح ہوں، انسانی فرشتہ، میرا دل گلاب کے پھول کی طرح ہے“۔ اچھا ہو یا برا اس کا فیصلہ دیکھنے والے کریں گے تاہم انٹرنیٹ پر ان کے نئے گانے نے دھوم مچارکھی ہے

متعلقہ عنوان :