سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ کا ریکارڈ تاحال کمپیوٹرازڈ نہ ہوسکا

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے شعبہ لینڈ کا ریکارڈ تاحال کمپیوٹرازڈ نہ ہوسکا، فائلوں کی مد میں کرپشن میں اضافہ ، نادرا سے معاہدہ اور وزیر کیڈ کی کئی بار ہدایات اور احکامات کے باوجود سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نادرا کی جانب سے تشکیل کیا گیا سافٹ ویئر تاحال سی ڈی اے ایڈمنسٹریشن کے حوالہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موضع نون اور بھیکہ سیداں میں اعلیٰ سطحی کرپشن کا باعث بھی شعبہ لینڈ کا ریکارڑ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونا تھا جس کی وجہ سے جعلی متاثرین کو غیر قانونی طریقہ سے متاثرہ زمین کی مد میں پیمنٹ جاری کی گئی تھی جس کی مزید انکوائری ایف آئی اے حکام کی جانب سے کی جاری ہے جبکہ اس کرپشن کے الزام میں ملوث سوک ایجنسی کے 15 آفیسران کا بیان ریکارڈ کروا لیا گیا تھا جس کے بعد کیس کی مزید تحقیقات تاحال التواء کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :