سی ڈی اے کو راول ڈیم کی مغربی سیرگاہ میں واقع ریسٹورنٹ کو تین سال کیلئے کرائے پر دینے کیلئے بیسیوں درخواستیں موصول

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو راول ڈیم کی مغربی سیرگاہ میں واقع ریسٹورنٹ کو تین سال کیلئے کرائے پر دینے کیلئے بیسیوں درخواستیں موصول ہو گئی ہیں جبکہ10 اپریل تک سینکڑوں درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے راول ڈیم کے ایریا میں ایک ریسٹورنٹ کیلئے ٹینڈر دیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے کئی کمپنیوں نے سی ڈی اے سے رابطہ کر کے درخواتیں جمع کروا دی ہیں۔لیک ویو پارک میں قائم اس ہوٹل کو سب سے زیادہ رینٹ دینے والی کمپنی کو دیا جائے گا جبکہ اس کی مدت 3 سال ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :