مائیک کو مکا جان بوجھ کر نہیں مارتا، خود لگ جاتا ہے: شہباز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 21:14

مائیک کو مکا جان بوجھ کر نہیں مارتا، خود لگ جاتا ہے: شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مائیک کو مکا جان بوجھ کر نہیں مارتا بلکہ خود لگ جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے جوش خطابت کیلئے جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی مواقع پر تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف جذبات میں آ گئے اور اس دوران ان کی جانب سے لہرائے گئے مکوں کا نشانہ ان کے ڈائس پر موجود مائیک بن جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ہفتے کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا ہر بات کو ایشو بنا دیتا ہے۔ وہ مائیک کو مکا جان بوجھ کر نہیں مارتے بلکہ مکہ خود لگ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :