کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سعید کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :