متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کی جانب سے کراچی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی فتح پرپاکستان بھر کے حق پرست عوام کو مبارکباد
ہفتہ 9 اپریل 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم پنجاب کے صدر و حق پرست سینیٹر میاں عتیق و سیکریٹری جنرل پنجاب ملک وسیم کھوکھر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 اور صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 115 میں ایم کیو ایم کی تاریخ ساز فتح پر پاکستان بھر کے حق پرست عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان بھر کے مظلوم و محکوم عوام کی فتح قرار دیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہا کہ NA246 اور PS115 کی جیت کراچی کے عوام کی جانب سے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کراچی کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کراچی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور ایم کیو ایم ان کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرکروا دیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان جو کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا تھا کو پارٹی میں شامل ہونے پر پنجاب کے حق پرست عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.