موجودہ حکومت عوام کی خدمت کرنا اپنا فرضِ اولین سمجھتی ہے،عنایت اللہ
حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر عوام بھی کڑی نظر رکھیں ،وزیر بلدیات خیبرپختونخوا
ہفتہ 9 اپریل 2016 21:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئروزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے اجتماعی مفاد کے منصوبوں کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اپر دیر،لوئر دیر اور کوہستان سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،جس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی کر رہے تھے۔
وفد نے سینئر وزیر کو علاقے کے جنگلات کے تحفظ ،مالکانہ حقوق اور شرینگل روڈ کی پختگی اور اسے جلد از جلد کھولنے سمیت دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش مسائل کے حل اور شرینگل روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے وہ ذاتی طور پر بھرپور اقدامات کریں گے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر عوام بھی کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ منصوبے اور سکیمیں معیار کے مطابق بروقت مکمل ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے عوام شعوری اور نظریاتی عوام ہیں لہذا موجودہ حکومت عوام کی خدمت کرنا اپنا فرضِ اولین سمجھتی ہے۔ وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر سینئر وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرینگل روڈ کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.