کارکردگی نہ دکھانے یا جرائم پر قابو پانے پر ناکام ثابت ہونیوالا ایچ او گھر جائے گی ‘ ڈی آئی جی آپریشنز

تھانوں میں حاضری کو بائیومیٹرک مشینوں کی ذریعے یقینی بنایا جائے، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دیا جائے‘ ڈاکٹر حیدر اشرف

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ تھانوں میں نفری ،گاڑیاں و دیگر تمام وسائل ہونے کے باوجود اگر کوئی ایس ایچ او کارکردگی نہیں دیکھائے گا یا جرائم پر قابو پانے پر ناکام ثابت ہوگا وہ نہ صرف گھر جائے گا بلکہ محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار رہے،اسی طرح جو ڈی ایس پی اور ایس پی اپنے تھانوں اور ایس ایچ اوز حضرات پر اچھی سپرویژن نہیں کر سکتے ان کے خلاف بھی باقاعدہ لکھ کر آئی جی آفس بھجوایا جائے گا، تھانوں میں حاضری کو بائیومیٹرک مشینوں کی ذریعے یقینی بنایا جائے، کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے مکمل ریڈنگ پلان ترتیب دے کر بیٹ افسران اور بیٹ کانسٹیبلان کو گرفتاری کا ٹاسک دیا جائے،تھانے کے جن مقامات پر جرائم ہوتے ہیں ان مقامات پر ناکہ بندی اور پٹرولنگ کروائی جائے، آئندہ میٹنگ میں تخفیفِ جرم اور شہریوں سے بدتمیزی کرنے پرکسی پولیس آفیسر سے رعایت نہیں برتی جائے گی بلکہ فوری اس کو سیٹ سے ہٹا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دفتر ایس پی ماڈل ٹاؤن میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی کرائم فائٹنگ کے حوالہ سے ماہِ مارچ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او اچھرہSI خالد پرویز اور ڈی ایس پی اچھرہ محمد ابراہیم کی سرزنش، کارچوری بڑھنے پر ایس ایچ او شادمان SI آصف ادریس کی سرزنش، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر محمد یوسف کو شوکازاورڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود کی سرزنش ،اشتہاری نہ پکڑنے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوغالب مارکیٹ محمد شعیب کو شوکاز، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن انسپکٹر محمد امین کو شوکاز اور ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن سید اصغر تنویر کی سرزنش، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن اظہر ندیم کی سرزنش اور ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن عزیز کی سخت سرزنش اور آخری موقع، رابری بڑھنے پر ایس ایچ او نصیرآبادوسیم اختر کو جرائم پر قابوپانے کی ہدایت، رابری بڑھنے پر ایس ایچ او کاہنہ افضل سندھو کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت اور ڈی ایس پی کاہنہ اقبال حسین شاہ کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے اَپر سب آرڈینیٹ ،لوئرسب آرڈینیٹ اور محرران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو محرر اپنے کانسٹیبلان کی روزانہ کی بنیاد پر 2 بار بائیومیٹرک حاضری کو یقینی نہیں بنائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز حضرات سے مخاطب ہوکر کہا کہ جو ایس ایچ او بینکوں، چائنیز، منی چینجز، تعلیمی اداراں و دیگر اہم مقامات کی چیکنگ یا حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کروائے گا۔ اس کو اگلی میٹنگ میں سزا دے کر گھر بھیجوں گا۔

متعلقہ عنوان :