سی ٹی او نے 3 انسپکٹر زسمیت18 وارڈنز کو بحال کردیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے03 ٹریفک انسپکٹرزسمیت18 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک انسپکٹر زعطاء محمد،محمد افضل ،سردار محمد،ٹریفک وارڈنز جمیل ،اعظم ،فیض ،ظفر ،وقاص ،بابر،مقصود ،نوید،ذیشان ،اجمل ،عمران ،وحید،ندیم ،خرم اور کانسٹیبل طفیل کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :