Live Updates

پیپلز پارٹی تنظیمی طور پر زوال پذیری کا شکار ہو گئی ،سینئر و نظریاتی کارکن مایوس ہوکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں،مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے بنیاد پاکستان تحریک انصاف نے رکھی ہے، اجتماع سے خطاب

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:05

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوا اورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تنظیمی طور پر زوال پذیری کا شکار ہو گئی ہے اور اس کے سینئر و نظریاتی کارکن مایوس ہوکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں ہالا کے مخدوم خاندان کی سروری جماعت نے عمر کوٹ میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں بھر پور شرکت کی تھی جبکہ آصف علی زرداری کے سابق قریبی دوست ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ضلع بدین میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں اپنا بلدیاتی گروپ تشکیل دیا جس نے بھر پور کامیابی حاصل کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار پنگریو کے نواحی قصبے خلیفو قاسم میں غوثیہ جماعت کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے جس کی بنیاد پاکستان تحریک انصاف نے رکھی ہے موجودہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کہ ہم اس تبدیلی کا حصہ بنیں اور نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اب ہم کسی بھی غلطی کے متحمل نہیں ہو سکتے پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں سیاست کے نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں میں غوثیہ جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ تبدیلی اور نئے پاکستان کی بنیاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور تبدیلی کے عمل میں شامل ہو انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف بدن مقبول ہورہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سندھ میں بھی تبدیلی کا نعرہ گلی گلی گونجے گا انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی کے منشور اور پیغام کو عام کر نے کے لئے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں اسی ماہ ضلع بدین میں بھی جلسہ منعقد کروں گا جس میں غوثیہ جماعت کے کارکن بھرپور شرکت کریں اور نئے پاکستان کے عزم کو عام کریں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بار بار آزمایا ہے یہ دونوں جماعتیں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتریں اس لئے ملک کے عوام کی نظریں اب پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہیں ہم ملک کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور پاکستان کو ایک جدید اور مثالی ملک بنائیں گے انہوں نے غوثیہ جماعت کے کارکنوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ اپنی روحانی غوثیہ جماعت کو منظم کریں اور سیاسی طور پرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں انہوں نے غوثیہ جماعت کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو سندھ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھر پور شرکت کی بھی ہدائت کی اس موقع پر غوثیہ جماعت کے ضلعی اور مقامی رہنماؤں کے علاوہ خلیفوقاسم او ر گر دونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات