شکارپور،پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 2خواتین سمیت 7 افراد گرفتار،ایک کار سے 145کلو گرام چرس برآمد

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:04

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) اسٹورٹ گنج پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منچر شاہ کے مقام پر ایک کار سے 145کلو گرام چرس برآمد کرکے 2خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سعید احمد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او امام بخش لاشاری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس نے ایک ٹرک اور کار کے 7 افراد جن کی شناخت جمال الدیں نوریزی،عبدالغفار مشوانی،عبدالمنان ،عبدالمناف،محمد افضل سمیت دو خواتین جن کے نام شاہ سلطانہ اور بی بی جان ہیں جو کہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور وہ کوئٹہ سے کراچی جارہے تھے۔

مزیدکہاکہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر اپنی کار کو ٹرک کے پیچھے باندہ دیا تھا اور پوچھنے پر کہاکہ گاڑی خراب ہے اور مستری کو تلاش کررہے ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 145کلو گرام چرس برامد کرلی ہے اور حکومت کی جانب سے کیس نمبر23/2016درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :