جنت نظیر وادی کالام کے مین روڈ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کیا جائے،سید جعفرشاہ

حکومت عوام سے کئے وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں، کسٹم ایکٹ کیخلاف (کل) آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوگی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء کی پریس کانفرنس

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور رکن اسمبلی جعفر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنت نظیر وادی کالام کے مین روڈ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کیا جائے،حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں، کسٹم ایکٹ کے خلاف کل آل پارٹی کانفرنس طلب کیا ہے،جس میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گے۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی جعفر شاہ کا کہنا تھا کہ کالام کی چالیس کلو میٹر سڑک کئی سالوں سے خراب ہیں جس سے بڑی تعداد میں شہری اور سیاح بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، سیلاب اور بارشوں کیوجہ سے روڈ خستہ حال ہے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے مرکزی حکومت اور این ایچ اے کی یقین دہانی کے بعد بھی مذکورہ سڑک پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

لنڈ سلانیڈنگ کی وجہ سے کالام روڈ گزشتہ سات روز سے بند ہیں۔جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں عوام سے جھوٹے وعدے کیا جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کالام روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لیے ٹینڈر کر کے کام جلد شروع کر ے ۔انہوں نے کہا کہ کالام سیاحتی مرکزہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اگر روڈ کی بحالی کے لیے این ایچ اے نے کام مکمل نہ کیا تو رواں سیزن میں کالام کو سیاحت کے لیے بند کیا جائے گاجس میں تمام ہوٹل ملکان انکے ہمراہ ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کا نافذ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں 1979میں حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اسکی خلاف ورزی کی جارہی ہیں کسٹم ایکٹ کے خلاف صوبائی ا سمبلی میں جلد قرارداد جمع کرائیں گے، آج چکدرہ میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آل پارٹی کانفرنس منعقدہ کیا جارہا ہے جس میں حکومت کی اس قدام کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔