کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ، ڈی جی رینجرز اور پولیس چیف میں اتفاق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 19:59

کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ، ڈی جی رینجرز اور پولیس چیف میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ اور پولیس چیف کراچی نے کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ اور پولیس چیف کراچی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی زیرحراست ملزمان سے پولیس بھی تفتیش کرسکنے کے معاملے پر اتفاق طے پا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے پولیس چیف مشتاق مہر کی درخواست پر منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی رینجرز اور کراچی پولیس چیف میں اتفاق طے پایا کہ را نیٹ ورک کی سرگرمیوں پرمزید توجہ دے کر کراچی آپریشن مزید تیز کیا جائے۔