سکھر،سندھ پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کے امتحانی نتائج تبدیل کئے جانے کے خلاف طلباء احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) سندھ پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کے امتحانی نتائج تبدیل کئے جانے والے عمل کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ہوش محمد شر ، فرخ بلوچ ، ایاز شیخ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ سندھ کے محنت کش اور ذہین طلباء کیلئے صرف سندھ پبلک کمیشن ہی واحد مرکز ہے جن پر طلباء کا اعتماد قائم تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے سندھ پبلک سروس کمیشن ادارے کو بھی حکمرانوں نے یرغمال بنا لیا ہے اور اسکا واضع ثبوت آئے روز شائع ہوتا رہتا ہے اب منظور نظر سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کے بچوں کے رول نمبر تبدیل کر کے انہیں حق دار ذہین طلباء کے رزلٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے میرٹ کی دھجیاں بکھر دی گئی ہیں ذہین اور اہل ایماندار افسران نہ ہونے کی وجہ سے ایک سندھ کی ترقی میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو رہا ہے مظاہرین طلباء نے چیف جسٹس آف پاکستان ، سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی دھجیاں اڑانے والے سندھ پبلک سروس انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور نتائج تبدیلی کی عدالتی تحققیات اور انکوائری کرائی جائے اور حق دار طلباء کو ان کا جائز حق دیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی ایمانداری سے خدمت سر انجام دے سکے ۔

متعلقہ عنوان :