سکھر ،بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف اندھڑ برادری کے افراد سراپا احتجاج

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف اندھڑ برادری کے افراد سراپا احتجاج، دوسرے روز بھی سکھر پریس کلب کے سامنے انصاف کیلئے ڈیرہ ڈال دیا ، انصاف و تحفظ کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پنو عاقل کے نواحی گاؤں کے مکین اندھڑ برادری سے تعلق رکھنے والے ضمیر احمد اندھڑ، محمد صادق اندھڑ نے اپنے اہلخانہ اورمعصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہٹرتال کی اور احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے بااثر وڈیرے سردار علی گوہر اندھڑ ، علی حسن اندھڑ ، کریم ڈنو اندھڑ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہماری8ایکڑ زرعی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے اور ہمیں گاؤں چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں زرعی زمین کا کیس دو سال سے عدالت میں چل رہا ہے پولیس بھی بااثر ہونے کی بناء پر جوابداروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے ہم لوگ غریب ہیں ظلم بااثر افراد کا مقابلہ نہیں کر سکتے قتل کے خوف سے گاؤں چھوڑ کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :