کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ زون میں نکاسی آب کی صورتحال کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی موجودگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکول و کالجز ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاوٴ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کےئے جائیں اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کےئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے چاروں زونوں میں دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :