گلشن جمال میں پانی کا بحران ،مکین پریشان ،مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پرمجبور

نیپا سے سے فراہمی بہتربنانے کے ساتھ فوری متبادل لائن دے کر پانی کی قلت کودورکیا جائے ،مکینوں کا مطالبہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) گلشن جمال میں پانی کے شدید بحران کے باعث مکینوں کوبدترین پریشانی کا سامنا ہے اوروہ مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پرمجبورہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں کے ناغے کے بعد کچھ دیر کے لیے کم پریشر کے ساتھ پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گلشن جمال کے چھ بلاکوں میں بہ مشکل صرف ایک بلاک اورفلٹرپلانٹ ہی چل پاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع شرقی کے سیکرٹری جنرل نعیم اختر اورحلقے کے سابق ناظم یوسی وسماجی رہنما محمد امیر نے علاقے میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واٹر بورڈاورکنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ،نیپا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بہتربنانے کے ساتھ صوبائی محتسب کے فیصلے کے مطابق گلشن جمال کے لیے فوری متبادل لائن دے کرعلاقے میں پانی کی قلت کودورکیا جائے ۔انہوں نے گلشن جمال میں پانی کی اندرونی لائنیں تبدیل کرنے ،سڑکوں کی استرکاری اورفلٹرپلانٹ کے سامنے اینٹوں کی تنصیب پرکنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :