چیف سیکرٹری کی ملاکنڈ اور ہزارہ میں بارشوں سے متاثرہ تمام رابطہ سڑکیں فی الفور کھولنے کی ہدایت
ہفتہ 9 اپریل 2016 19:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری امجد علی خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بہہ جانے والی یا متاثرہ رابطہ سڑکیں فی الفور کھولنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے اس ضمن میں موصولہ عوامی شکایات کے پیش نظر سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی کے علاوہ ہزارہ اور ملاکنڈ کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے بند رابطہ سڑکیں کھولنے کیلئے ان پر فوری طور کام شروع کریں اور یہ اگلے دو روز میں لازما کھل جانی چاہئیں درایں اثناء سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی سید جمال الدین شاہ نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کے تحت سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ کو اپنا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے فوری طور پر متاثرہ اضلاع کے ہنگامی طور پر دورے کرنے اور رابطہ سڑکیں کھولنے سے متعلق ڈپٹی کمشنروں اور ٹی ایم ایز کی پراگرس رپورٹس سے انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.